نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن حتمی نام سامنے لے آئی

نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن حتمی نام سامنے لے آئی


اسلام آباد (24 نیوز) کون سنبھالے گا تین ماہ کے لیے ملک کی باگ ڈور، نگران وزیراعظم کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی چھوٹے صوبوں پر نگاہیں۔ فاٹا اور بلوچستان سے اہم نام سامنے لے آئی۔

24 نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے سے لانے کے لیے کوشاں ہے۔ اپوزیشن جماعت نے فاٹا سے انجینئر شوکت اللہ کا نام نگران وزیراعظم کے لے تجویز کر دیا۔ جبکہ بلوچستان سے ذوالفقار مگسی کے نام کی تجویز بھی سامنے رکھی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ منگل کو ہونے کا  امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کا اعلان منگل کو ہوگا 

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ پیپلز پارٹی نے فاٹا سے انجینئر شوکت اللہ کا نام نگران وزیراعظم کےلیے تجویز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق انجینئر شوکت اللہ کا نام آصف ذرداری نے تجویز کیا۔ انجیئر شوکت اللہ کے خاندانی ذرائع نے بھی نام تجویز کیے جانے کی تصدیق کردی۔

انجینئر شوکت اللہ سابق گورنر خیبر پختونخوا اور ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ شخصیت کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔