شاہد عزیز کی موت، پرویز مشرف کا بیان، افواہیں اور اہل خانہ کا مؤقف

10:12 PM, 19 مئی, 2018

احمد علی کیف

24 نیوز: سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے بارے میں متضاد اطلاعات، ایک سال سے لاپتہ ہیں، سابق صدر کے مطابق وہ شام میں مارے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے بارے میں افواہیں گردش کرنے لگیں۔ چند روز قبل ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا تھا کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز داڑھی رکھ کرشام چلے گئے اور وہاں لڑتے ہوئے مر گئے۔

اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے اہل خانہ نے میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں ابھی کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز اہم عسکری اور سول عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ 1999میں نواز حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کے وقت شاہد عزیز ڈی جی ایم او تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد 2007تک بطور چیئرمین نیب تعینات رہے۔

یہ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز نے اپنی کتاب ’یہ خاموشی کہاں تک‘ سے بھی بہت شہرت حاصل کی جس میں انہوں نے مشرف دور کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے۔

مزیدخبریں