آسٹریلیا انتخابات، حکمران اتحاد کی فتح

آسٹریلیا انتخابات، حکمران اتحاد کی فتح


میلبرن(24 نیوز)آسٹریلیا میں حکمران اتحاد کی فتح، لیبر پارٹی نے شکست تسلیم کر لی۔

آسٹریلیا میں ہر تین سال بعد ایلیکشن ہوتے ہیں تاہم ملک کے مشکل سیاسی حالات کے پیش نظر 2007 کے بعد سے اب تک کوئی بھی وزیر اعظم اپنے عہدے کی مدت پوری نہیں کرپایا۔ آسٹریلیا میں وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے ان کی اتحادی حکومت کو ایک بار پھر منتخب کیا۔آسٹریلوی الیکشن میں سکاٹ موریسن کی پارٹی اور ان کے اتحادیوں کی فتح ایک غیر یقینی نتیجے کے طور پر دیکھی جارہی ہے۔

ملک میں سنیچر کو نئی پارلیمان کے انتخابات میں مطابق ایوان زیریں کی151 نشستوں اور سینیٹ کی نصف سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔ آسٹریلوی سینیٹ 76 ارکان پر مشتمل ہے۔لبرل نیشنل اتحاد کے سربراہ اور وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اپنے حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے معجزوں پر یقین رکھتے ہیں۔