حکومت نے ملکی تاریخ کاایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے ملکی تاریخ کاایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا


اسلام آباد( 24نیوزاخراجات کے لیے قرض کم پڑگیا،حکومت نے نئے نوٹ چھاپنے کابھی ریکارڈ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں 198 ارب 35 کروڑ روپے کے نوٹوں کا اجرا ہواہے،گردشی نوٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار52کھرب 54 ارب روپےسےبھی تجاوزکرگئے،  مئی کے پہلے ہفتے کے دوران حکومت کی طرف سے اوسط یومیہ 28 ارب 34 کروڑ روپے مالیت کے نئے نوٹوں کا اجرا کیا گیا.

سٹیٹ بینک کے مطابق سات روز میں مجموعی طور پر 198 ارب 35 کروڑ 34 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے جو ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے,ملک میں زیر گردش نوٹوں کے حجم میں 198 ارب 35 کروڑ 34 لاکھ کا اضافہ ہوگیا،زیرگردش نوٹ تاریخ میں پہلی بار 52 کھرب 54 ارب 54 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے.

اقتصادی ماہرین کے مطابق آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں،حکومت قرض لے کر یا نئے نوٹ چھاپ کر اخراجات پورے کر رہی ہے، نئے نوٹ چھاپنا بھی مہنگائی کی بڑی وجہ ہے,رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت اب تک مرکزی بینک سے 48 کھرب 38 ارب روپے قرض بھی لے چکی ہے.

دوسری طرف مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف سے 356 ارب روپے کم رہی ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER