امریکا ایران کشیدگی، سعودی حکومت نے بھی خاموشی توڑدی

 امریکا ایران کشیدگی، سعودی حکومت نے بھی خاموشی توڑدی


ریاض( 24نیوزامریکا ایران کشیدگی، سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گلف ریجن میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر خلیجی اور عرب ریاستوں کے رہنماؤں کو ہنگامی طور پر 30 مئی کو مکہ مدعو کرلیا، امریکا ایران کشیدگی پر سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس بلا لیے ہیں۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ سلمان نے 30 مئی کو مکہ میں دونوں تنظیموں کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں امریکا ایران کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ٹیلی فون پر خطے کی صورتحال اور سلامتی اور استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔