کراچی، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

کراچی، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ


کراچی( 24نیوز ) کراچی میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ون فائیو پر کال کے باوجود پولیس نے نوٹس نہ لیا. آئی جی سندھ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوٹس لے لیا۔

خاتون کی سوشل میڈیا پردہائی، رنگ لے آئی، آئی جی سندھ حرکت میں آگئے۔  گلستان جوہر میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے سے متعلق واقعے پر آئی جی سندھ کے نوٹس پر ایس ایس پی ایسٹ نے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور اپنے ہرممکن تحفظ کی یقین دہانی کرادی۔ پولیس حکام نے واقعےمیں ملوث عناصرکیخلاف کاروائی کرنے کا بھی یقین دلایا ۔ 

خاتون ٹیچر کی جانب سے سوشل میڈیا پروائرل وڈیو میں ہراساں کیے جانے سے متعلق خاتون کا کہنا ہے کہ اسےکئی روز سےنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے ۔ ون فائیو پر اطلاع کے باوجود بھی پولیس نے خاتون کی کوئی مدد کی اور نہ ہی اسکول انتظامیہ اسے سی سی ٹی وی فوٹیج دے تاکہ وہ ان شرپسند عناصر کو شناخت کرسکے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔