دوگروپوں میں تصادم،باپ،3بیٹے جاں بحق

دوگروپوں میں تصادم،باپ،3بیٹے جاں بحق


لاڑکانہ( 24نیوز ) گزشتہ رات نصیرآباد کے نواحی گاؤں مڈا ڈیرا میں بروہی برادری کے دو گروپ میں تصادم ہوا، فائرنگ سے باپ بیٹوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ نصیرآباد کے گاؤں مڈا ڈیرا میں رات گئے پیش آیا، جہاں بروہی برادری کے دو گروپ میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں محمد ہاشم بروہی اور اس کے تین بیٹوں پر مخالف گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کردی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے باپ اور بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کےبعد ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وارادات پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال قمبر منتقل کیا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔