پھر مودی آئے گا یا گاندھی سرکار؟بھارتی انتخابات کا آج آخری مرحلہ

پھر مودی آئے گا یا گاندھی سرکار؟بھارتی انتخابات کا آج آخری مرحلہ


نئی دہلی(24نیوز)پھر مودی آئے گا یا گاندھی سرکار؟بھارتی انتخابات کا آج آخری مرحلہ جاری ہے، آج ملک کی آٹھ ریاستوں کے 59 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ آج کی ووٹنگ کے ساتھ دو مہینے سے جاری 543 رکنی پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل ہوجائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی یعنی جمعرات کی صبح شروع ہوگی۔

آخری مرحلے میں اتر پردیش کی 13، پنجاب کی 13، مدھیہ پردیش کی آٹھ، بہار کی آٹھ، بنگال کی نو، جھارکھنڈ کی تین، ہماچل پردیش کی چار اور چنڈی گڑھ کی ایک نشست کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

بھارت کی انتخابی تاریخ کا طویل ترین انتخاب تھا جسے سات مرحلوں میں پورا کیا گیا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11 اپریل کو ہوئی تھی اور نامزدگیاں داخل کرنے کا عمل اس سے پندرہ دن پہلے شروع ہوا تھا۔

ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو صبح آٹھ بجے پورے ملک میں ایک ساتھ شروع ہوگی۔ کس حلقے میں کون سی پارٹی اپنے حریفوں سے آگے چل رہی ہے، اس کے رحجانات صبج گیارہ بجے سے آنا شروع ہو جائیں گے۔543 رکنی پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے 273 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہیں۔

گذشتہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اپنے زور پر اکثریت ملی تھی۔ اترپردیش، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات جیسی ریاستوں میں بی جے پی کوغیر معمولی فتح حاصل ہوئی تھی لیکن اس بار ان سبھی ریاستوں میں اسے اپوزیشن کی جانب سے بہت سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer