باتوں باتوں میں پیسے کمانے والی خاتون

باتوں باتوں میں پیسے کمانے والی خاتون


ممبئی(24نیوز)دنیا میں صرف جسمانی مشقت ہی کے پیسے نہیں ملتے باتوں کو بھی اجرت ملتی ہے،طنزومزاح کرنیوالے تو سب سے زیادہ کما رہے ہیں،جب سے انٹرنیٹ آیا ہے تو ایسے لوگوں کی چاندی لگ گئی،گھر میں بیٹھے بٹھائے امیر ہورہے ہیں۔

ان لوگوں میں سے ایک بھارتی کامیڈین بھی ہیں جو  مقبول ترین ’ سٹینڈ اپ کامیڈین ‘ میں سے ایک ہیں۔ ادیتی متل کو اس بات پر سخت اعتراض ہے کہ جب مرد ’ سٹینڈ اپ کامیڈین ‘ کا تعارف کرایا جاتا ہے تو صرف ان کا نام ہی کافی ہوتا ہے لیکن جب ادیتی کا تعارف کرایا جاتا ہے تو انھیں بھارت   کی ’فرسٹ فیمیل‘ سٹینڈ اپ کامیڈینز‘ میں سے ایک کہا جاتا ہے۔

ادیتی کا خیال ہے کہ بھارت میں ابھی بھی خواتین کے لیے نہ صرف کامیڈی کرنا بلکہ آزادی سے گھومنا پھرنا بھی آسان کام نہیں ہے۔ادیتی کہتی ہیں کہ میں الیکشن کا وقت ایک ایسا وقت ہوتا  ہے جب لوگ ووٹ کی طاقت سے حالات بدل سکتے ہیں۔ہماری ساتھی خدیجہ عارف نے دہلی میں ادیتی متل سے ملاقات کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer