خانیوال کا ڈرائیور کروڑپتی بن گیا،نوٹس ملنے پر ہکا بکا

خانیوال کا ڈرائیور کروڑپتی بن گیا،نوٹس ملنے پر ہکا بکا


خانیوال ( 24نیوز ) ٹرک ڈرائیورکےنام پربھی جعلی اکاؤنٹ نکل آیا،اکاؤنٹ میں 16کروڑبیس لاکھ کی ٹرانزیکشن ہوئی،81 ہزار روپے کاٹیکس نوٹس آنے پر گھروالے پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق خانیوال اسلام پورہ کا رہائشی غریب ٹرک ڈرائیور آفتاب بشیر ولد بشیر احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے نوٹس موصول ہوا کہ آپ کے اکاؤنٹ میں الائنس شوگر ملز سے سولہ کروڑ بیس لاکھ کی ٹرانزیشن کی گی ہے اور آپ کے ذمہ 81ہزار کے ٹیکس واجب الادا ہیں، لیٹر ملتے ہیں غریب ڈرائیور کے گھر والے پریشان ہو گئے۔

 آفتاب کے والد بشیر احمد کے مطابق اس کا بیٹا آفتاب 14 ہزار روپے پر ٹرک ڈرائیور ہے اور اس کا کسی بینک میں اکاؤنٹ موجود نہیں،الائنس شوگر ملز والوں نے اس کا شناختی کارڈ لے کر اس سے ساتھ فراڈ کیا ہے، آفتاب کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کھول کر ٹرانزیکشن کی گئی ہے، نوٹس ملنے پر آفتاب کے والد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER