دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی،8افراد جاں بحق،ٰ6کو بچالیا گیا

دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی،8افراد جاں بحق،ٰ6کو بچالیا گیا


مٹیاری(24نیوز)مٹیاری کے مقام پر دریائے سندھ میں مسافروں کی کشتی الٹ گئی ، 14 افراد ڈوب گئے۔ 6کو زندہ بچالیا گیا۔

ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق کشتی میں سوار افراد مٹیاری سے جام شورو جارہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ کشتی میں  خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

ڈوبنے والے8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer