کراچی، ڈیفنس سےاغواہونےوالی بسمہ گھر لوٹ آئی

کراچی، ڈیفنس سےاغواہونےوالی بسمہ گھر لوٹ آئی


کراچی (24 نیوز) ڈیفنس سےاغواہونےوالی بسمہ گھر لوٹ آئی لیکن پولیس نےاغوا میں گھرکے بھیدی کے ملوث ہونے کاانکشاف کردیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی دوشیزہ کی بھاری تاوان کے عوض رہائی کاانکشاف، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بسمہ کا اغوا اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہے۔ مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے پولیس اور رینجرز سمیت دیگر ادارے بھی متحرک تھے، انہوں نے اغواکی واردات میں گھرکے بھیدی کے ملوث ہونے کاانکشاف کیا جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کامزیدکہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکار جہانگیر کا خون رنگ لے آیا۔ سول لائن پولیس نے قتل میں ملوث دوسرے ملزم نورالسلام کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

واضح رہے کہ 11مئی کوگھر کے باہر سے بسمہ کو چار نامعلوم ملزمان اپنے ساتھ گاڑی میں اغواہ کر کے فرار ہو گئے تھے۔