پیپلزپارٹی کا افطارڈنر، کون کون نہ آیا؟

پیپلزپارٹی کا افطارڈنر، کون کون نہ آیا؟


اسلام آباد(24 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی افطارپارٹی میں کچھ اہم شخصیات مختلف وجوہات کی بنا پرشریک نہ ہوسکیں۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے پیپلزپارٹی کےافطارڈنرمیں کئی اپوزیشن رہنما مختلف وجوہات کی وجہ سے شریک نہ ہوئے، کون کون نہیں آیا۔

اے این پی سربراہ اسفندیارولی بیماری کی وجہ سے بلاول بھٹو کے مہمان نہ بن سکے تاہم انھوں نے اپنا وفد بھیج دیا۔ محمود خان اچکزئی فلائٹ کی عدم دستیابی باعث گرینڈ افطار میں شرکت نہ کرسکے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق مصروفیات کے باعث نہ آسکے لیکن انھوں نے اپنا وفد بھیجا۔ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے آنے سے معذرت کرلی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے دی گئی گرینڈافطار پارٹی میں پی ٹی ایم کے وفد نے بھی شرکت کی۔