مودی ہی وزیر اعظم ہوں گے، ایگزٹ پولز

مودی ہی وزیر اعظم ہوں گے، ایگزٹ پولز


نئی دہلی(24 نیوز) بھارت کےپارلیمانی انتخابات کاآخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا اوراب نتائج کا انتظارہے۔

 ملک میں ایگزٹ پولز کے اندازوں کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کی جماعت بی جے پی کے جیتنے کے قوی امکانات ہیں۔ چارایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کی سربراہی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 280 سے 315 سیٹیں حاصل کرلے گا جبکہ  543 رکنی پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے اسے 273 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہیں۔

ایگزٹ پولز کے مطابق بنگال اوراڑیسہ جہاں بی جے پی پہلے کمزور تھی وہاں اس مرتبہ وہ مضبوط نظر آ رہی ہے۔ووٹوں کی گنتی 23 مئی کی صبح آٹھ بجے پورے ملک میں ایک ساتھ شروع ہوگی۔