ڈاکٹر عاصم اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے: سعید غنی

ڈاکٹر عاصم اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے: سعید غنی


 کراچی (24 نیوز): پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما نے پارٹی سے متعلق تمام الزامات اور پروپیگنڈوں کا گلہ گھوٹ دیا، سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ڈاکٹر عاصم اور اسحاق ڈار کی بیماری میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

 

پی پی پی میڈیا سیل کراچی میں سعید غنی دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بولے کہ 2018 کا الیکشن پیپلز پارٹی اپنے نام کرے گی۔ انہوں نے پارٹی سے متعلق پروپیگنڈوں اور اختلافات کو مسترد کرتے ہوئے کہا پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ڈاکٹر عاصم میں کوئی لڑائی نہیں، بے بنیاد باتوں پر پروپیگنڈے کرنا درست نہیں ہے۔

 

ایک سوال کے جواب میں سعید غنی بولے ڈاکٹر عاصم اور اسحاق ڈار کی بیماری میں فرق ہے۔ ڈاکٹر عاصم ناساز طبیعت کے باعث فی الحال آرام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان، جماعت اسلامی اور مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔