تربت میں فائرنگ کا نشانہ بننےوالے5 افراد کی لاشیں لاہورروانہ کردیں گئیں

تربت میں فائرنگ کا نشانہ بننےوالے5 افراد کی لاشیں لاہورروانہ کردیں گئیں


کوئٹہ (24 نیوز): بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے پانچ افراد کی لاشیں تربت سے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر منتقل کی گئیں جنھیں بعد میں غُسل و کفن کے بعد لاہور روانہ کردیا گیا۔

 

گزشتہ روز تربت کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے پانچ افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر منتقل کی گئیں جہاں انھیں غُسل و کفن دیا گیا۔

 

لاشوں سے ملنے والے دستاویزات کے مطابق ان کی شناخت قاسم، ثاقب، عثمان، قادر اور بدرمنیر کے نام سے کرلی گئی، لاشوں کو صبح کے اوقات میں قومی ایئرلائن کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا جائے گا۔