ابیٹ آباد (24 نیوز): پاکستان مسلم لیگ نواز آج ابیٹ آباد میں کا جلسہ کرے گی، جلسے کا انعقاد کالج گراونڈ میں کیا گیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما اور پارٹی صدر میاں نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 21،11am فروری 2019
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، وہ پنجاب ہاؤس میں کچھ دیر قیام کے بعد ایبٹ آباد جائیں گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔