عالمی مقابلہ حسن میں انڈیا کی حسینہ مانوشی چھلر مس ورلڈ 2017 منتخب

عالمی مقابلہ حسن میں انڈیا کی حسینہ مانوشی چھلر مس ورلڈ 2017 منتخب


(ویب ڈیسک): چین میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن میں انڈیا کی حسینہ مانوشی چھلر مس ورلڈ دو ہزار سترہ منتخب، سر پر حسن کا تاج سجا دیا گیا۔ اکیس سالہ مانوشی چھلر میڈیکل کی طالبہ اور اس کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے۔ حسینہ عالم اس سے پہلے مس انڈیا بھی رہ چکی ہیں۔

 

کالے نینوں، کالے گیسوؤں والی ہریانہ کی اکیس سالہ منوشی چھلر، چین میں ہونے والے مس ورلڈ کے مقابلے کی فاتح قرار پائیں، ٹائٹل کے لئے جب ان کا نام پکارا گیا، پہلے تو وہ سکتے میں آگئیں، پھر تھیں چہرے پر خوشیوں کی بہاریں۔

 

اکیس سالہ میڈیکل کی طالبہ منوشی چھلر نے ججز کے ایک سوال پر دولت کے بجائے ممتا کو دنیا کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا، منوشی چھلر سے پہلے بھی پانچ بھارتی دو شیزائیں مس ورلڈ بن چکی ہیں، 1966 میں ریٹا فاریا، 1994 میں ایشوریا رائے، 1997 میں ڈیاناہیڈن، 1999 میں یوکھتا مکھی، 2000 میں پریانکا چوپڑا نے حسینہ عالم کا ٹائٹل جیتا تھا۔

 

ایشوریا رائے اور پریانکا چوپڑا تو فلمی جگت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔