پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کیلئے زحمت بن گیا

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کیلئے زحمت بن گیا


خیبر پختونخوا (24 نیوز): پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر کام کے آغاز سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا، ٹریفک پلان پرعمل درآمد نہ ہونے سے شہر میں ٹریفک کے مسائل بھی گمبھیر ہوگئے۔

 

30 لاکھ سے زائد آبادی والا پشاور شہر جہاں 10 سال سے زائد عرصے سے ٹریفک کا مسئلہ چل رہا ہے تاہم حال ہی میں کئی مشکلات کے بعد جاری بی آر ٹی منصوبے نے ٹریفک مسائل مزید گھمبیر بنا دیئے ہیں۔

منصوبہ شروع ہونے سے قبل ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا تھا لیکن عوام کو سمجھاتے سمجھاتے بالآخر حکام بھی تھک گئے۔ عوام خود اقرار تو کرتے ہیں کہ متبادل روٹس کو فالو کرنے چاہیئے لیکن سوال یہ ہےکہ عمل کون کرے گا۔