پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی


لاہور (24 نیوز): پنجاب کے مختلف شہروں میں گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 32 افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر کار، کیری ڈبہ اور رکشہ خوفناک طریقے سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسرا ٹریفک حادثہ ملتان میں شیرشاه کے قریب ٹول پلازه پر پیش آیا  جہاں مسافر وین اور ٹرک  کے ٹکرانے سے خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہ وگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پنڈ دادنخان سے جہلم آنے والی ہائی ایس گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق 13 زخمی ہو گئے۔

ادھر گوجرانوالہ کے قریب کیری ڈبے اور موٹر سائیکل رکشہ میں ٹکر ہوگئی، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پرڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔