کٹھ پتلی وزیراعظم شریف مافیا کے فرنٹ مین کے سامنے بے بس ہیں: عمران خان


اسلام آباد (24 نیوز): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم شریف مافیا کے فرنٹ مین کے سامنے بے بس ہیں، شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نہیں ہٹا سکتے۔

 

عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب ساٹ میں اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی تعجب کی بات ہے کہ وزیراعظم اپنی کابینہ کے رکن کے سامنے ہی بے بس ہیں، اسحاق ڈار کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث اور اشتہاری ہیں۔

 

نواز شریف کو ڈر ہے کہ اسحاق ڈار پہلے کیطرح دوبارہ زبان نہ کھول دے، نواز شریف خوفزدہ ہے کہ اسحاق ڈار کو ہٹایا تو منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔