چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بلوچستان میں 20 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بلوچستان میں 20 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد (24 نیوز): چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے بلوچستان میں 20 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی بلوچستان سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 

چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس کی بنیاد پرلیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق تربت اور بلیڈا سے ملنے والے 20 افراد کے قتل کی خبروں پر نوٹس لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد کو پنجاب کے مختلف علاقوں سے انسانی سمگلنگ کیلئے بلوچستان لے جایا گیا، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ۔

 

اعلامیے میں میڈیا رپورٹس کا حوالا دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان افراد کو بلوچستان غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کروا کر ایران منتقل کیا جانا تھا، رپورٹس کے مطابق ان 20 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، چیف جسٹس نے آئی جی بلوچستان اور ڈی جی ایف آئی اے سے اب تک کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔