کوئی جماعت دھرنے کو لانچنگ پیڈ بنانا چاہتی ہے تو کھل کر بتائے: احسن اقبال


اسلام آباد (24 نیوز): وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا قانون تاقیامت رہے گا، دھرنے والے پروپیگنڈہ کر کے لوگوں کے جذبات بھڑکا رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کے ساتھ تمام معاملات حل ہو گئے ہیں، صرف ایک نکاتی ایجنڈا باقی ہے۔

 

انہوں  نے کہا کہ  اب قانون میں کوئی سقم بھی نہیں رہا۔ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔دھرنا ختم کرنے کیلئے علماء اور مشائخ کردار ادا کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ کوئی جماعتدھرنے کو لانچنگ پیڈ بنانا چاہتی ہے تو کھل کر بتائے۔