رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو دھرنا سیاست کا موجد قرار دے دیا


فیصل آباد (24 نیوز): صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے الائیڈ ہسپتال کے نیورو وارڈ میں آئی سی یو کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دھرنا سیاست کا موجد قرار دے دیا۔

 

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھرنا سیاست کے موجد عمران خان ہیں، یہ برائی ہے اسکی لعنت عمران خان کو ملتی رہے گی۔

 

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کا دھرنا سیاسی نہیں بلکہ دینی ہے، انکے گیارہ مطالبے تسلیم کیے گئے ہیں، نامعلوم قوتیں انکے ممبران کو روک رہی ہیں مگر اب نامعلوم قوتوں کو پتا ہونا چاہیے کہ انکے متعلق جان لیا گیا ہے، چار پانچ لوگوں کی ٹیم وزارت فنانس چلارہی ہے۔

 

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چار سال سے اختلافات کی خبریں چلائی جارہی ہیں مگر ان خبریں میں کوئی جان نہیں ہے۔