ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ٹھگوں کا ٹولہ ہے: جہانگیرترین

 ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ٹھگوں کا ٹولہ ہے: جہانگیرترین


(24نیوز):لودھراں میں جہانگیر خاں ترین کی حلقہ میں کارکنوں سے ملاقاتیں،خوشی غمی میں شرکت جہانگیر ترین نے راجہ پور،ڈیرہ جنڈ، بھوٹیجی میں کارکنان کے پیاروں کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

لودھراں میں جہانگیر خاں ترین کی حلقہ میں کارکنوں سے ملاقاتیں،خوشی غمی میں شرکت جہانگیر ترین نے راجہ پور،ڈیرہ جنڈ، بھوٹیجی میں کارکنان کے پیاروں کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی جہانگیر ترین نے قریشی والا میں یوسف رضا ہاشمی کی خالہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سراج والا میں سیٹھ بشیر تارڑ کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیا۔ جہانگیر ترین نے حیات پور میں کارکنوں رضوان اکرم، ارسلان اکرم کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

اور کارکنان سے خطاب کیا اس موقع پر جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ٹھگوں کا ٹولہ ہے۔ ن لیگ کے خلاف جو بھی ہوگا وہ اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنائیں گے، اب شریف خاندان اور اسکے حواریوں کو احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا، انشاء اللہ ہم قوم کو لٹیروں سے چھٹکارا دلا کرہی دم لیں گے، ہم لودھراں میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، جہانگیر ترین حلقہ کے دورہ کے بعد آج اسلام آباد واپس روانہ ہوجائیں گے۔