انڈیا کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 100ویں سالگرہ منائی گئی


(24نیوز): انڈیا کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی 100 سال قبل آج ہی کے دن 19 نومبر سنہ 1917 کو پیدا ہوئی تھیں۔ 1959 میں اندرا گاندھی کو کانگریس پارٹی کی صدر منتخب کیا گیا۔

19 نومبر سنہ 1917 کو الہ آباد کے آنند بھون کے آنگن میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی تھی جس کا نام اندرا پریہ درشنی رکھا گیا تھا اور وہ بڑھ کر انڈیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی۔ خاندان کے بعض افراد لڑکی کی پیدائش پر مایوس تھے لیکن اندرا پریہ درشنی کے والد جواہر لعل نہرو کو ان کی پیدائش پر فخر تھا۔26 مارچ سنہ 1942 کو اندرا گاندھی کی الہ آباد میں

فیروز گاندھی سے شادی ہوئی۔

1959 میں اندرا گاندھی کو کانگریس پارٹی کی صدر منتخب کیا گیا۔18 مارچ کو اس وقت کے صدر وی وی گری نے اندرا گاندھی سے بطور وزیر اعظم عہدے کا حلف لیا جس کے بعد وہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم قرار پائیں۔ 31 اکتوبر 1984 کو ان کے دو محافظوں نے گولی مار کر ان کا قتل کر دیا تھا۔