شیخ سجاد حسن میموریل نونہال کپ، وکٹم آف لو نامی گھوڑے نے جیت لیا  


لاہور(24نیوز): لاہور ریس کلب کوٹ لکھپت میں شیخ سجاد حسن میموریل نونہال کپ کو وکٹم آف لو نامی گھوڑے نے اپنے نام لیا۔ ہفتہ وار گھڑ دوڑ میں سات مقابلے ہوئے۔ ہزار میٹر کا سفر وکٹم آف دی لو نے پہلے طے کر کے کپ اپنے نام کر لیا۔

ریس کورس کلب کوٹ لکھپت میں ہفتہ وار سات گھڑ دوڑ مقابلے ہوئے ۔ ایک مقابلہ شیخ سجاد حسن میموریل نونہال کپ کا ہوا جس کے حصول کیلئے دو سالہ 8 گھوڑوں نے حصہ لیا۔ ہزار میٹر کا سفر وکٹم آف دی لو نے پہلے طے کر کے کپ اپنے نام کر لیا۔دوڑ کے دوران ایک گھڑ سوار کوگرنے سے معمولی چوٹیں آئیں ۔

ہفتہ وار گھڑ دوڑ مقابلے میں ملکہ،دی کنگ،بابے دی رانی،ایگزوٹک پرنس،شان سکندر نامی گھوڑے پہلے نمبر پر رہے ۔دوسرے نمبر پر رسکی بزنس،فرسٹ کوئین، بونی لائٹ،ڈارون،فور چار ہے، ویگاس رہے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹائون گرل، بلیو مکس،دل والی،رائٹ ٹائم،ڈینل بریان اور گوندل پرنس شامل تھے۔