گورنر پنجاب سے سعودی عرب، ترکی اور تاجکستان کے سفیروں کی ملاقات

گورنر پنجاب سے سعودی عرب، ترکی اور تاجکستان کے سفیروں کی ملاقات


 لاہور(24نیوز): گورنر پنجاب نے سعودی عرب ، ترکی اور تاجکستان کے سفیروں سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں سعودی عرب کے سفیر نواب سعید المالکی ، ترکی کے سفیر محمد صادق بابر گریگن اور تاجکستان کے سفیر شیر علی جنانو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے دُنیا میں قیام اَمن کے لئے گراں قدر قربانیا ں دیں۔ سعودی عرب ، ترکی اور تاجکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام کے رشتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ پاکستان دُنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ یہاں کے عوام پُرامن،محنتی اور محب وطن ہے سی پیک منصوبے کے بعد پاکستانی معیشت دُنیا میں ابھر کر سامنے آئی ۔ غیر ملکی سفیروں نے کہا کہ ان کے ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔