لاہور کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک کا شدید دباؤ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک کا شدید دباؤ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا


 لاہور(24نیوز):وارڈنز لاہور شہر میں ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے میں بری طرح ناکام،چھٹی کے روز بھی شہر کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔ شہری ذہنی اذیت کا شکا ر ہوگئے۔روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام رہنے پر شہریوں نے غصے کا اظہار کیا۔

ٹریفک کے شدید دباؤ کی وجہ سے شہر کی مختلف شہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔ شہریوں نے منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کیا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کینال روڈٖ، جیل روڈ انڈر پاس، مال روڈ انڈ ر پاس، دھرم پورہ انڈر پاس، گڑھی شاہو، مین بلیوارڈ،ٹھنڈی سڑک، صدر روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں اور دیگر شاہراؤں پر شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔

روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام رہنے پر شہریوں نے غصے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موثر پلان تیار کیا جائے تاکہ آئےروز کی مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے۔