سیالکوٹی منڈے کے بعد لاہوری بابو کی محبت بھی رنگ لے آئی

سیالکوٹی منڈے کے بعد لاہوری بابو کی محبت بھی رنگ لے آئی


لاہور(24نیوز)  سیالکوٹ کے بعد ایک اور گوری سات سمندر پار  پاکستانی لڑکے کی محبت میں  لاہور پہنچ گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر ہونیوالی دوستی محبت میں بدل گئی۔گلشن راوی کےرہائشی محسن علی نے امریکی لڑکی سے شادی کر لی۔  محسن علی اورماریہ اینجلیوکی دوستی انسٹاگرام پرہوئی۔  محسن علی کی 13 ماہ سے امریکی لڑکی ماریہ اینجلیوسےباتیں چل رہی تھیں۔ امریکی لڑکی ماریہ اینجلیونے لاہور آکر محسن علی سے شادی کر لی۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے 41سالہ امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ  پہنچ تھی، ماریہ اسلام قبول کرنے کے بعد21سالہ کاشف سے شادی کررہی ہیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔