ابو ظہبی ٹیسٹ : نیوزی لینڈ نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

ابو ظہبی ٹیسٹ : نیوزی لینڈ نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی


ابوظہبی (24نیوز) نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی، کیویز کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے روز قومی ٹیم نے 37 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا تو جیت کیلئے صرف ایک 139 رنز درکار تھے، امام الحق 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد محمد حفیظ10، اور حارث سہیل 4رنز بناکر آگے پیچھے چلتے بنے، اظہر علی نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر نیا پارلگانے کی کوشش کی۔ مگر اسدشفیق بیچ منجدھار میں چھوڑگئے,  ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئےٹیسٹ میچ میں کیویز نے جیت کے لیے قومی ٹیم کو 176 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یکطرفہ مقابلہ سنسنی خیز اس وقت بنا جب قومی ٹیم کے بلے باز ایک ایک کر کے وکٹیں گنوانے لگے، پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے جن میں تین کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے گئے۔

کیویز بولنگ لائن کے سامنے مزاحمت کی دیوار بننے والے اسد شفیق بھی 45 رنز کی اننگز کھیل سکے، جن کے بعد بلےبازوں کی لائن لگی رہی، بابراعظم 13، کپتان سرفراز احمد 3، بلال آصف، یاسر شاہ اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے،وکٹیں گرنے کے باوجود اظہر علی کیویز بولروں کے سامنے مزاحمت کرتے رہے لیکن جیت سے 5 رنز دوری پر وہ ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئےٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان نےسنسنی خیز مقابلہ کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز2-0 سے جیتی تھی، جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا،  پاکستان ٹیم نے سرفراز کی کپتانی میں 11ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ورلڈ ریکاڑ اپنے نام کیا۔