"ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان ان کیلئے سبق ہے جو امریکا کو خوش کرنا چاہتے تھے"


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ امریکا کی خوشامد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں، امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹرمپ کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزامات سے بھرا بیان دیا، امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا، بیان ان کے لیے سبق ہے، جو نائن 11کے بعد امریکا کو خوش کرنا چاہتے تھے۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ حوالگی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانی کی فہرست لمبی ہے، جن میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی، ڈرون حملوں میں شہریوں کی اموات شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر تاریخ نے ثابت کر دیا کہ امریکا کو خوش کرنے کی پالیسی کام نہیں کرتی۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ چین اور ایران کو محدود اور تنہا کرنے کی امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔