سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ


کراچی (24 نیوز) سعودی عرب نے ایک ارب ڈالرز دے دیے، زرمبادلہ کےذخائر آٹھ ارب 83 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے .

سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز امداد کی پہلی قسط دے دی ہے۔ مرکزی بینک کے ترجمان نے اس بات  کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں موصول ہوگئے ہیں۔ جس سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 83 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 6  ارب ڈالر امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا، سعودی عرب نے ادائیگیوں کے توازن کیلئے پاکستان کو 3 ارب ڈالر  امداد , 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار دینے کا اعلان کیا تھا۔ 3 ارب ڈالر  امداد کی پہلی قسط موصول ہوچکی ہے جبکہ دو ارب ڈالرز کی باقی رقم بھی قسطوں میں فراہم کی جائے گی۔