سعودی عرب دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گا: شاہ سلمان

سعودی عرب دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گا: شاہ سلمان


ریاض(24نیوز) سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گا۔ سلامتی کونسل کی قرارداد کےتحت یمن جنگ کے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گا۔ شاہ سلمان نے شوریٰ کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو افرادی قوت بڑھانے اور ترقی یافتہ نسل تیار کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل سعودی عرب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت یمن جنگ کے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

شاہ سلمان نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک میں ایران کی مداخلت سے دہشتگردی بڑھی۔  تیل کی قیمتوں کے استحکام کیلئے دیگر پیداواری ممالک سے تعاون کررہے ہیں۔شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب عراق کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا بھی خواہاں ہے۔

اپنے خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی میں سعودی قونصل خانے کے اندر قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا جس پر مغربی میڈیا تنقید کررہا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔