آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کیلئے تاریخ کی سخت ترین شرائط رکھ دیں


اسلام آباد(24نیوز)  پاکستان کو آئی ایم ایف سے امداد کے حصول کیلئے سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے ڈالر، بجلی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھانے اور مطالبات کی لمبی فہرست پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 سے8ارب ڈالرز کا قرض مانگا جبکہ آئی ایم ایف نے جنرل سیلزٹیکس ایک فیصد اضافہ سے 18 فی صد کرنے اورروپے کے مقابلے ڈالر145پرلانے کامطالبہ کردیا۔

عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف ) نےشرح سود میں مزید ایک سے ڈیڑھ فی صد کرنے کی بھی تجویزدیدی۔ بجلی کی سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے اورٹیکس چوروں کے خلاف مزید کارروائی کامطالبہ رکھ دیا۔ یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک، نیپرا اور اوگرا کوخود مختار بنایا جائے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔