بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہاتھی ہسپتال قائم

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہاتھی ہسپتال قائم


24 نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہاتھی ہسپتال قائم کیا گیا ہے، ہسپتال کے پہلے دن 49برس کی ہتھنی کا علاج کیا گیا، ہتھنی نے ٹانگ اسٹول پر رکھ کر اطمینان سے اپنا علاج کرایا.

خصوصی ہاتھی ہسپتال کے پہلے دن انچاس برس کی ایک ہتھنی کا علاج کیا گیا،  آشا نامی ہتھنی کی ٹانگ پر چوٹ لگی تھی،  سیکڑوں افراد کے سامنے ہتھنی اپنی ٹانگ ایک اسٹول پر رکھ کر اپنے علاج کی کارروائی دیکھتی رہی،  اُس نے اطمینان کے ساتھ اپنے معالج کو کام مکمل کرنے کا موقع دیا۔

دوسری جانب  ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، وائرلیس سسٹم کے ساتھ قریبی جنگلات کے ساتھ رابطہ رکھا گیا ہے،  ڈیجیٹل ایکس رے تھرمل امیجنگ، الٹرا سونوگرافی اور بے ہوش کرنے والے آلات دستیاب ہیں، ہسپتال میں کسی بھی بیمار ہاتھی کو مقید و پابند کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، غیر ملکی سیاح بھی بیمار ہاتھیوں کے طریقہ علاج کو دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔