امریکا دہائیوں پرانے موقف سے مکرگیا

امریکا دہائیوں پرانے موقف سے مکرگیا


واشنگٹن ( 24نیوز )امریکا نے ایک مرتبہ پھر بڑا یوٹرن لیتے ہوئےفلسطینیوں کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کی تعمیرپرموقف بدل لیا،امریکا کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کی تعمیر غیرقانونی نہیں،امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے مغربی کنارے کی حیثیت کا فیصلہ کرنا اسرائیلیوں اور فلسطینیوں پر منحصر ہے۔

اسرائیل نے امریکی موقف میں اس تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے,ادھرفلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امریکی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے بالکل منافی ہے,فلسطینی چاہتے ہیں کہ مغربی کنارے کا تمام علاقہ ایک دن ان کی ریاست کا حصہ ہو.