پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت


اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ سرکاری وکیل نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی حمایت کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت وزیراعظم کی بریت سے متعلق فیصلہ 5 دسمبر کوسنائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔  وزیراعظم کے وکیل بابر اعوان نے دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ کیا استغاثہ نے درخواست کی مخالفت نہیں کرنی؟ سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ عمران خان کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہ سیاسی مقدمات تھے ان میں سے کچھ بھی نہیں نکلنا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابراعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سیاسی کیسز بنائے گئے۔ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو میرٹ پر کیسز لڑ رہے ہیں۔ آرڈیننس نہیں پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کرنی چاہیے.بابراعوان کایہ بھی کہنا تھاکہ آزادی مارچ میں کیا کیا نہیں کہا گیا لیکن حکومت نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کرایا۔ پاکستان کا بھٹہ بٹھایا گیا۔ملک کوچلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔