حکومت اور ایئر لفٹ کمپنی کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا

حکومت اور ایئر لفٹ کمپنی کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا


اسلام آباد(بابر شہزادترک)پاکستان میں اب پبلک ٹرانسپورٹ بجلی اور دیگر متبادل توانائی سے چلے گی،وفاقی حکومت اور نجی کمپنی ایئر لفٹ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بجلی اور متبادل توانائی پر چلانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے،پاکستان میں ماحول دوست بسیں چلانے کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور نجی کمپنی ایئرلفٹ میں معاہدہ طے پاگیا ہے،معاہدے کے تحت ایئرلفٹ آن لائن بس سروس شروع کرے گی، جو بیٹری سے چلیں گی جبکہ مستقبل میں ان بسوں کو شمسی توانائی اور لیتھیم ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ ہے کہ 30فیصد بجلی گرین سورسز سے پیدا کی جائے،جلد جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا بائیوٹیکنالوجی پارک بنائیں گے،اس موقع پر ایئر لِفٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو عثمان گُل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید مہر حیدر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دو ارب روپے کی سرمایہ کاری سے کمپنی لاہور اور کراچی میں بس سروس شروع کی جارہی ہے۔

ائیر لفٹ کمپنی حکام نے مزید کہا کہ کمپنی خواتین کیلئے الگ سے پِنک بس بھی چلائے گی,اب پبلک ٹرانسپورٹ بجلی اور دیگر متبادل توانائی سے چلے گی.