جے یو آئی (ف) کا پلان بی بھی ناکام، دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی (ف) کا پلان بی بھی ناکام، دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) جمعیت علمائے اسلام نے دھرنےختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پلان بی کے تحت جاری دھرنے ختم کرنے کاحتمی فیصلہ رہبرکمیٹی اجلاس میں کیاجائے گا۔کراچی،چمن اورمالا کنڈ میں آج بھی دھرنے جاری ہیں۔

دھرنو ں سے ستائے عوام کیلئےاچھی خبر، جے یوآئی ف نے دھرنے ختم کرنے پرسوچ بچارشروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آج سے دھرنے ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پلان بی کے تحت ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا حتمی فیصلہ رہبرکمیٹی کے اجلاس میں کیاجائے گا۔ جے یوآئی کا کہنا ہے دھرنوں سے عوام کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دھرنے ختم کرنے کے بعد اگلی حکمت عملی پرغورکیا جائے گا۔

کراچی،چمن اورمالاکنڈ میں پلان بی کے تحت دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں حب ریور روڈ پرجے یوآئی کارکن چھٹے روز بھی دھرنا دیے بیٹھے ہیں جس سے ٹریفک کانظام متاثر ہے۔ بلوچستان میں یاروکے مقام پرکوئٹہ چمن شاہراہ پربھی احتجاج جاری ہے۔کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔پشین روڈپرکاروباری مراکزبندکردیئے گئے۔

ادھرمالاکنڈ میں بھی مین شاہراہ کوٹریفک کے لیے بندکیا گیا ہے۔گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے سے ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی۔روڈکی بندش پرمظاہرین اورشہریوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔  جمعیت علمائے اسلام کے تحت گزشتہ چھ روز سے پلان بی کے تحت ملک بھر میں دھرنے جارہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔