واٹس ایپ صارفین کیلئےخوشخبری

واٹس ایپ صارفین کیلئےخوشخبری


( 24نیوز )انٹرنیٹ میسجنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے بے شمار نئے فیچرز ایپ میں متعارف کرادیئے ہیں،جس میں فنگر پرنٹس لاک کا آپشن بھی شامل ہے۔

  واٹس ایپ نے رواں سال واٹس ایپ اسٹیٹیس فیس بک پر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں جن سے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو کئی آسانیاں میسرآئیں گی ۔

میسنجر، گوگل کروم اور انسٹاگرام پر ڈارک موڈ متعارف کرانے کے بعد اب واٹس ایپ میں بھی جلد ڈارک موڈ متعارف کرایا جائے گا جو کہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، واٹس ایپ نے اینڈرائڈ صارفین کیلئے ’فنگر پرنٹ لاک‘ متعارف کرادیا۔

ڈارک موڈ میں سکرین یا ایپ کا بیک گراؤنڈ گہرے سیاہ یعنی کالے رنگ کی ہوجاتی ہے جو کہ حال ہی میں انسٹاگرام اپ میں بھی متعارف کرایا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وی اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سب سے پہلے آئی فون صارفین کے لیے پیش کرے، واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔