کشمیر کی مقامی معیشت کو ڈیڑھ بلین ڈالر کا نقصان

کشمیر کی مقامی معیشت کو ڈیڑھ بلین ڈالر کا نقصان


جموں(24 نیوز)ہندو قوم پرست مودی حکومت نے  مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کو رواں برس اگست میں ختم کر دیا تھا۔ اس اعلان کے بعد سے صرف کشمیر میں سکیورٹی شٹ ڈاؤن سے مقامی معیشت کو تقریباﹰ ڈیڑھ بلین ڈالر کے برابر نقصان ہو چکا ہے۔

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق مقامی معیشت کو بھارتی حکومت کے سخت اقدامات سے ہونے والے اقتصادی نقصانات کی مالیت ایک بلین ڈالر سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔  کشمیر ایوان صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر ناصر خان کے مطابق پانچ اگست سے لے کر ستمبر تک کشمیر کو ہونے والے معاشی نقصانات کی مالیت 100 ارب بھارتی روپے سے تجاوز کر چکی تھی،  یہ رقم 1.4 ارب امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer