ہالی ووڈ فلم" جوکر" کا ایک اور اعزاز

ہالی ووڈ فلم


(24 نیوز) ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم جوکر نے ریلیز کے بعد اب تک 1 ارب ڈالرز سے زائد کماچکی ہے۔اس طرح جوکر دنیا کی نمبر ون آرریٹڈ فلم بن گئی ہے۔

6 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والی ہالی ووڈ تھرلر " جوکر " نے ریلیز کے بعد اب تک ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم اب تک سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بننے سمیت رواں سال سب سے زیادہ کمانے والی 7 ویں بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔ جرائم سے بھرپور اس فلم کو 4 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer