ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار سالہ بچی قتل

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار سالہ بچی قتل


کراچی(دانیال سید )آزادگھومتےڈاکوؤں نےایک اورماں کی گوداجاڑدی،سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نےمزاحمت پرماموں بھانجی پرگولیاں چلادیں، فائرنگ سے چارسالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ سرجانی گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ڈاکوؤں نےموٹرسائیکل چھیننےکی کوشش میں ماموں بھانجی پرگولیاں چلادیں، فائرنگ سے چار سالہ سدرہ جاں بحق جبکہ 23سالہ حمیدشدیدزخمی ہوگیا۔

کمسن مقتولہ کی لاش کوعباسی شہید ہسپتال میں قانونی کارروائی کےبعدورثاءکےحوالےکردیاگیا،آئی جی سندھ کلیم امام نےواقع کانوٹس لیتےہوئے ایس ایس پی ویسٹ کوملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دیدیا۔