محکمہ تعلیم کےاحکامات کو سکول سربراہان نے نظرانداز کردیا

محکمہ تعلیم کےاحکامات کو سکول سربراہان نے نظرانداز کردیا


(جنید ریاض)شہر میں سموگ کا خدشہ برقرار ہے،اعلان کے باوجود تمام سکولوں کے بچوں میں ماسک تقسیم نہ کیےجاسکے، ماسک نہ پہننے سےطلبہ سانس اور گلے کی بیماریوں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں سموگ کی لہر  قرار ہے،سکول انتظامیہ کی جانب سےطلبہ کو تاحال ماسک تقسیم نہ ہوسکے،سکولوں میں بچوں کےبغیرماسک پہنے تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں،محکمہ تعلیم نےسکول سربراہان کو فروغ تعلیم فنڈ سےتمام بچوں کوماسک فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے،بیشترسکولوں میں سکول کےاوقات کار کے دوران صفائی ستھرائی کاکام کیا جانے لگا، سموگ کے باعث طلبہ سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترکا کہنا تھا کہ سکول سربراہان کو فروغ تعلیم فنڈ سے ماسک خرید کر فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،احکامات کی خلاف ورزی پرمتعلقہ سکول سربراہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

پرویز اختر نے بتایا کہ ڈی ای اوز اور اے ای اوزسکولوں کے وزٹ کےبعد احکامات پرعملدرآمد نہ کرنےوالےسربراہوں کی اتھارٹی کورپورٹ کریں گے،دوسری جانب طلبہ کا کہنا تھا کہ انہیں سکول انتظامیہ کیجانب سےابھی تک ماسک نہیں دیئے گئے۔