پنجاب اسمبلی اجلاس،اپوزیشن نے گیٹ پر دھرنا دیدیا


لاہور( 24نیوز ) پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہوچکا ہے،آج بجٹ پر بحث کی جائیگی لیکن معطل اراکین نے گیٹ پر ہی دھرنا دے دیا ہے،اپوزیشن کے تمام اراکین نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے، سپیکر پرویز الٰہی نے خواتین کیخلاف غلط زبان کا استعمال کیا تھا،ان کی چوری کی عادت پرانی ہے،سپیکر کا رویہ تھانیدار جیسا ہے۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے، سپیکر پرویز الٰہی نے خواتین کیخلاف غلط زبان کا استعمال کیا تھا،ان کی چوری کی عادت پرانی ہے،سپیکر کا رویہ تھانیدار جیسا ہے،یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے،دل پر پتھر رکھ کر اسمبلیوں میں آئے،شہباز شریف کیخلاف آج تک ثبوت نہیں پیش کیے جاسکے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے ووٹ چوری کئے اور سپیکر بن گئے , اسپیکر پنجاب اسمبلی کو کہا آپ کی چوری ہم چلنے نہیں دیں گے.پنجاب بینک پر ڈاکہ ڈالا گیا اور رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کی تھی, آشیانہ کیس میں ایک پائی خزانے سے کسی کو نہ دی گئی یہ کیسا کیس ہے,ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا ہم نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا ,پرویز الہی نے بجٹ کے روز خواتین کو کہا میں نے آپ کا ڈانس بہت دیکھ لیا کیسی زبان استعمال کی گئی , اسمبلی میں تو کرسیاں ہوتی نہیں ہیں یہاں تو بینچز ہوتے ہیں جعلی تصویر جاری کی گئی-

ایم پی اے راحت حفضہ بے ہوش

اپوزیشن کے دھرنے کے دوران ایم پی اے  راحت حفضہ ے ہوش ہوگئیں جنہیں ریسکیو 1122کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے منی بجٹ پیش کردیا ہے جس پر آج بحث ہونی ہے ،اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بحث کا آغاز کرینگے۔