امریکہ میں مسلمانوں نے انسانیت سے محبت کی مثال قائم کردی

امریکہ میں مسلمانوں نے انسانیت سے محبت کی مثال قائم کردی


نیو یارک( 24نیوز )امریکی ریاست فلوریڈامیں سمندری طوفان مائیکل کی تباہ کاریوں کے بعد مسلمانوں کی تنظیم ایکنا امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

سمندری طوفان مائیکل امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تو ہر طرف تباہی مچا دی،امریکی تاریخ کے چوتھے بڑے طوفان سے وسیع پیمانے پر املاک زمین بوس ہو گئیں۔۔اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا،امریکی مسلمانوں کی فلاحی تنطیم ایکنا نے فوری تباہ حال علاقوں کا رخ کیا۔اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،ایکنا ریلیف کے کارکنوں نے شہریوں کوضروریات زندگی مہیا کرنا شروع کر دیں۔

ایکنا ریلیف کی بروقت کاشوں اور سماجی خدمات سے امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے وقاراور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے سمندری طوفان مائیکل سے ریاست فلوریڈا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی،کئی مکانات تباہ ہوگئے تو وہاں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔