منشابم کا بیٹا بھی منظر عام پر آگیا،ضمانت منظور

منشابم کا بیٹا بھی منظر عام پر آگیا،ضمانت منظور


اسلام آباد( 24نیوز ) منشا بم کے بعد بیٹا بھی منظر عام پرآ گیا، اسلا م آباد ہائی کورٹ نے طارق منشا کو 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دیدی،طارق منشا کاکہنا ہے کہ قبضہ گروپ نہیں شریف آدمی ہیں، حمزہ اورشہبازشریف کے ساتھ مخالفت ہے،ہماری زمینوں پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

منشابم کے بیٹے طارق منشا ءاسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا، 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت کی درخواست منظورکرلی، طارق منشا کاکہنا ہے کہ میرے والد منشا بم نہیں وہ منشا کھوکھرہیں،پولیس والوں نے بم بنادیا۔

حمزہ شہباز اورشہباز شریف مخالفین سے ملے ہیں۔جھوٹے مقدمات بنواکر زمینوں پر قبضہ کرناچاہتے ہیں،حکومت تحریک انصاف کی آگئی مگر ایل ڈی اے افسران اور پولیس ن لیگ کی ہی ہے۔

منشا بم کے بیٹے نے الزام لگایا کہ ایس پی صدر حمزہ شہباز کاخاص آدمی ہے،میڈیا معاملے کو ہوا نہ بنا ئے۔معاملہ سیاسی ہے اورکچھ بھی نہیں،منشاءبم کے بیٹے نے شکوہ کیا کہ چیف جسٹس نے ہمیں ریلیف نہیں دیا،ہماری جان کو خطرہ ہے اس لئے چھپے تھے۔