پانی کے بغیر زندگی کا وجود ممکن نہیں:چیف جسٹس


اسلام آباد( 24نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار انٹرنیشنل واٹر کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمپوزیم میں شرکت پر صدر مملکت کے شکر گزار ہیں،انہوں نے عمرے کا شیڈول تبدیل کرکے شرکت کی،پانی انسانی زندگی کیلئے بہت ضروری ہے،پانی کے بغیر زندگی کا وجود ممکن نہیں،مستقبل میں پاکستان آبی قلت کا شکار ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیم فنڈ کیلئے سکول کے بچوں،پنشنرز نے عطیہ دیا،عدالت نے فیصلے میں آبی مسائل کی نشاندہی کی تھی،آبی ذخائر میں اضافے کیلئے عدالت نے بھی کام کیا ہے۔