کال پر کیا بات ہوئی؟ پاکستان، ملائشین وزرائے اعظم ہاؤسز کے اعلامیہ میں تنازع


اسلام آباد(24نیوز) فون کال کس نے کی؟ دورے کی دعوت کس نے دی اورفون کال میں کیا بات ہوئی؟ پاکستان اورملائیشین وزرائے اعظم آفسز کے اعلامیہ میں تنازع سامنے آ گیا.

پاکستان اورملائیشین وزرائے اعظم دفاترکے اعلامیہ میں تضاد, پا کستانی وزیراعظم آفس مہاتیر محمد نے عمران خان کو دورے کی دعوت دی، کال میں باہمی تعلقات اورپیشہ ورانہ امورپربات ہوئی جبکہ ملائیشین وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان نے کال کرکے دورے کی خواہش ظاہر  کی اور صرف کرپشن کے خاتمے پربات ہوئی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔